کاروباری منصوبہ بندی کےلیے ٹریننگ ویڈیوز

کاروباری منصوبہ بندی کی راہنمائی کے لئے سمیڈا نے چند بزنس ٹریننگ ویڈیوز تیار کی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

وزیر اعظم یوتھ بزنس لون۔۔تعارف

وزیراعظم کا”یوتھ بزنس لون” پروگرام شروع کرنے کا مقصد، ۲۱ سے ۴۵ سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو نہائت آسان شرائط پر قرضے کی فراہمی ہے – اس اسکیم کے توسط سے ایک لاکھ نوجوان استفادگان صرف ۸ فیصد شرح منافع پر نامزد مالیاتی اداروں ” نیشنیل بینک اور فرسٹ وومن بینک ” کے ذریعے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں-یوتھ بزنس لون کی معیادِ واپسی ۸ سال بشمول ایک سال رعائتی مدت ہے – یہ قرضہ ۹۰/۱۰ کی ڈیبٹ ایکویٹی کے تناسب سے پورے پاکستان بشمول ، پنجاب، سندھ ، خیبر پختون خواہ، بلوچستان، آزاد جموںکشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا کے نوجوانوں کے لئے قابلِ حصول ہو گا- وزیرِاعظم کے یوتھ بزنس لون کا ۵۰ فیصد کوٹہ خواتین اور ۵ فیصد کوٹہ شہداء کے خاندانوں ، بیواوُں اور معذور افراد کے لئے مختص کیا گیا ہے

وزیرِاعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سمیڈا کو کلیدی مشاورتی کردار سونپا گیا ہے- درخواست دہندگان کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے، سمیڈا ۵۰ سے زائد تجدید شدہ کاروباری منصوبہ جات فراہم کر چکا ہے – یہ تمام منصوبہ جات، سمیڈا کی ویب سائٹ سے بغیر کسی دشواری کے حاصل کئے جاسکتے ہیں، تاہم اس اسکیم کے تحت قرضے کے حصول کے لئے سمیڈا کے فراہم کردہ منصوبہ جات کے مطابق کاروبار کرنا قطعًا ضروری نہیں۔ ان منصوبوں کی بنیادی اہمیت کاروباری رہنمائی فراہم کرنا ہے

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر ، سمیڈا نے کاروبار کے فروغ کے لئے، ۸ کاروباری شعبہ جات میں ۵۰ سے زائد کاروباری منصوباجات تیار کرنے کا اقدام کیا ہے- یہ منصوباجات ، مجوزہ کاروبار کے متعلق نہ صرف بنیادی معلومات فراہم کرتے ہیں ، بلکہ کاروبار کے مختلف پہلو سمجھنے میں معاون ثابت ہو تے ہیں- ان منصوباجات کو ایک بزنس پلان کی شکل دی گئی ہے-تاہم درخواست دہندگان کی سہولت کے لئے سمیڈا نے کاروباری منصوبہ کا خاکہ اور اہم ہدایات بھی فراہم کرتاے

شریکِ کار مالیاتی ادارے